پشاور(بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں نو محکموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے
جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ کررہے ہیں ڈینگی کے افزائش کی روکتھام کےلئے پشاور کے علاقہ تہکال میں کنسٹرکشن کو ایک ماہ تک بند کرنے کا(صفحہ 6بقیہ 4) پلان بھی زیر غور ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے نوجوانو ں اور مساجد کی خدمات لی جائے گی پنجاب کی حکومت نے ڈاکٹرز بھیجتے وقت ہم سے رابطہ نہیں کیا پیر کے روز ہیلتھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں اس وقت 217متاثرہ مریض زیر علاج ہے اور سینکڑوں صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے جاچکے ہیںوائرس کی روک تھام کیلئے پانچ ایمبولینس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی کیلئے تشکیل دی ہے اس کے علاوہ گھر گھر میں سپرے کیا جارہے ہیں اور پانی میںوائر س کو ضائع کرنے کیلئے کیمیکل استعمال کیا جارہا ہے ، تہکال میں موجود ورکشاپس میں سکرپٹ کو ضائع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کردئیے ہیں کنسٹرکشن کو ایک ماہ تک بند کرنے کا پلان بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈینگی وائرس کی وبا کو ہم نے بغیر کسی کے مدد کے کنٹرول کیاتھا اور اس پر بھی قابو پالیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی جو ٹیم بھیجی ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن انہیں ٹیم بھیجنے سے قبل چاہیے تھا کہ وہ محکمہ ہیلتھ سے رابطہ کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیاان کو جو کچھ چائیے ہم انہیں تمام سہولتیں فراہم کریں گے اور وہ اپنے ضروریات کی فہرست ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کی ضرورت ہے جس میں مقامی لوگوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے نوجوانوں، مساجد کے علماءاور خواتین کی تعاون کی ضرورت ہے جس میں تمام گھروں میں پمفلٹ تقسیم کردئیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کو فنڈز کا اجرا کردیا گیا ہے اور مزید جتنی بھی فنڈز درکار ہوگی ہم مہیا کریں گے وزیر صحت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور صوبائی حکومت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ڈینگی وائرس کا خاتمہ یقینی بنائےں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس وائرس پر جلد از جلد قابو پانے اورعوام کو اس وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے وزیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے صوبوں کی نسبت ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کاخدشہ بہت کم ہے ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی،فیصل آباد،لاہورودیگر شہروں میں ڈینگی وائرس نے جتنا نقصان کیا تھا اتنا خیبر پختونخو ا میں نہیں ہوا اسی سلسلے میں صوبائی حکومت عوام کو بھی خبردار کرتی ہے کہ کسی بھی جگہ اگر پانی کھڑا ہے اس کو فوری طور پر ختم کرےںاس حوالے سے ہیلتھ یونٹس اور ہیلتھ موبائلز بھی اپنا کام کر رہی ہےںانہوں نے یہ بھی کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا لوگوں میں سے بہت سے لوگ صحت یاب ہوکرواپس اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں فنڈز کی کمی نہیں اس سلسلے میں جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے صوبائی حکومت فراہم کرے گی لیکن اس وائرس کو مکمل طور پر ختم کرکے ہی دم لینگے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ عوا م کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری ر ہیں گی ۔سینئر وزیر نے ڈی سی پشاور کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں معلومات اکٹھی کر کے میڈیا کو دیں۔
شہرام ترکئی
ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے ہیں باقاعدہ مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ کررہے ہیں وزیر صحت
Aug 22, 2017