پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپی کے نے سیاسی چال قرار د یکر میڈیکل ٹیم کو سرکاری ہسپتالو ں تک رسائی نہیں دی

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص،پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی،پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپی کے نے سیاسی چال قرار د یکر(صفحہ 6بقیہ 15)
میڈیکل ٹیم کو سرکاری ہسپتالو ں تک رسائی نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص ہو گئی ہے لیکن پشاور میں دیگر عوامی مسائل کی طرح ڈینگی وائرس کا مسئلہ بھی سیاست کی نذر ہونے لگا ہے ۔ پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپی کے نے سیاسی چال قرار دیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو سرکاری ہسپتالو ں میں رسائی نہیں دی۔صوبائی حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب سے پشاور جانے والی کاروان صحت' موبائل میڈیکل وین پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جسے دیکھتے ہوئے گزشتہ روز مزید 2 موبائل ٹیمیں پشاور پہنچ چکی ہیں۔شہر یوں کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں پھر بھی صوبائی حکومت نے پنجاب سے آئی ٹیموں کو اسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔سرکاری ہسپتالوں سے مایوس افراد کے لئے پنجاب حکومت کا "کاروان صحت" نعمت بن کر سامنے آیا جہاں دن رات مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈینگی وائرس

ای پیپر دی نیشن