مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگا،وزیراعظم صدارت کرینگے

Aug 22, 2017

اسلام آباد(آئی این پی)مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس(کل)ہوگا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔چاروں وزرائے اعلیٰ،کونسل کے ممبر،وزراءاوردیگرحکام شریک ہوں گے،اجلاس میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور کیا (صفحہ 6بقیہ 6)
جائیگا اور قومی واٹر پالیسی کی منظوری دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس(کل)کو طلب کرلیاگیا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے ،چاروں وزرائے اعلی،کونسل کے ممبروزراءاوردیگرحکام شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ متوقع ہے ،دیامربھاشاڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کیے جا نے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میںقومی واٹر پالیسی کی منظوری کا امکان ہے ،کیرتھرکنال ،پٹ فیڈرز کو پانی کی کمی پوری کرنےکی حکمت عملی کی منظوری متوقع ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل

مزیدخبریں