کراچی (آئی این پی) سابق کرکڑ محمد یوسف سہراب گوٹھ مویشی منڈی چلے آئے اور ہلکا پھلکا نہیں پورے ایک ملین کا بیل خرید بیٹھے۔ کراچی میں لگی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میںاب تک 4 لاکھ جانور ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کیلئے لائے جاچکے ہیں۔ ان قربانی کے جانوروں کی خوبصورتی بھی توجہ بھٹکنے نہیں دیتی ۔ یہ ہی وجہ ہے جو سابق کرکٹر محمد یوسف کو لاہور سے کراچی کھینچ لائی۔