قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہونے والی قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ بوائز انڈر 17 میں راجہ ذوالقرنین، انڈر 19 میں زوہیب خان، انڈر 15 میں عدنان نے جبکہ گرلز میں انڈر 17 میں مینال طارق اور انڈر 19 میں امل منیب نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنیزیم میں منعقد ہونے والے تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200 کے قریب مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گذشتہ روز سات کیٹگریز کے فائنل مقابلے ہوئے۔ انڈر 17 بوائز کا فائنل پنجاب کے راجہ ذوالقرنین اور طیب شفیق کے درمیان کھیلا گیا جس میں راجہ ذوالقرنین نے اکیس پندرہ اور اکیس سولہ سے کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 بوائز کے فائنل میں پولیس کے زوہیب خان نے شعیب ریاض کو ہرادیا۔ انڈر 17 گرلز کے فائنل میں پنجاب کی امل منیب نے پنجاب ہی کی لائبہ مسعود کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔انڈر 19 سنگلز کے فائنل میں آرمی کی مینال طارق نے آرمی کی عارفہ حسن کو سٹریٹ سیٹ میں دو صفر سے مات دی۔ انڈر 15 بوائز میں کے پی کے عدنان نے پنجاب کے رضا علی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 گرلز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کی منیال طارق اور عارفہ نے فائنل میں کائنات اور زینب کو با آسانی مات دیکر ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 19 بوائز کا فائنل پنجاب کے روہن اور روحیل نے آرمی کے شعیب ریاض اور عبدالباسط کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے فائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب شیخ محمد انیس تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...