نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی احتساب بیورو نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کوشریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کر رکھا تھا

لاہور(صباح نیوز)نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی احتساب بیورو نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کوشریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب (صفحہ 6بقیہ 10)
کر رکھا تھا جہاں وہ پیر کی صبح لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ سعید احمد کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی جاوید کیانی بھی نیب میں پیش ہو گئے۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نیب میں طلبی کا نوٹس مل چکا ہے اور ان کے آج( منگل کو) پیش ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل نیب نے شریف خاندان میں سے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز کو بھی طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نوازشریف کی نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعید احمد پیش

ای پیپر دی نیشن