بی سی سی آئی کا ورلڈ الیون میں کسی بھارتی کرکٹر کو نہ بھجوانے کا فیصلہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی ورلڈ الیون کیخلاف سیریز میں اپنا کوئی کھلاڑی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری بی سی سی آئی امیتابھ چوہدری نے تصدیق کی کہ ورلڈ الیون میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ آئندہ ماہ متوقع ہے جس میں وہ لاہور میں پاکستانی ٹیم کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر غیر ملکی ٹیموں سے کھلاڑی شامل کئے جائیں گے۔ امیتابھ چوہدری سے جب پوچھا گیا کہ آئی سی سی یا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے کوئی رابطہ کیاگیا ہے تو اس سوال پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...