ہالی وڈ کے شب و روز ملائشین شہزادی کی فٹ بالر عبداللہ سے شادی

شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
ملائیشیا کی شہزادی امینہ نے ہالینڈ کے نومسلم سابق ماڈل اور فٹ بالر محمد عبداللہ سے شادی کرلی۔ 31 سالہ شہزادی امینہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اسماعیل کی اکلوتی صاحبزادی ہیں جن کے 5 بھائی ہیں اور وہ اپنے والد کی اولاد میں دوسرے نمبر پر ہیں۔امینہ کی شادی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کو عوام کے لئے بڑی سکرین پر بھی دکھایا گیا۔شہزادی امینہ کے شوہر 28 سالہ محمد عبداللہ سابق ڈچ ماڈل اور مقامی فٹ بال کلب کے مارکیٹنگ افسر رہ چکے ہیں۔دونوں کی ملاقات ایک کیفے میں ہوئی تھی جہاں شہزادی غیرملکی کو اپنا دل ہار بیٹھیں۔ شہزادی کو روایت کے مطابق صرف ساڑھے 22 رنگٹ (551 روپے) کا مہر دیا گیا۔شادی میں دلہن نے ملائشیا کا روایتی عروسی لباس زیب تن کررکھا تھا اور دلہا سفید کرتا پاجامے میں ملبوس تھا۔شادی کے موقع پر شاہی محل اور پورے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ ملائیشیا کی جنوبی ریاست میں بادشاہت کا ایک منفرد نظام رائج ہے۔ہر پانچ سال کے بعد نو ریاستوں کے حکمرانوں میں سے کسی ایک کو بادشاہت سونپ دی جاتی ہے۔
ٹام کروز ہوئے زخمی

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اپنی آنے والی فلم مشن امپاسبل 6 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے۔ ٹام کے زخمی ہونے کے بعد عارضی طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔فلم کمپنی پیراماو¿نٹ پکچرز کے مطابق ٹام کی مکمل صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا تاہم اس سے فلم کی ریلیز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور فلم اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ ٹام کروز اپنی فلموں میں زیادہ تر خطرناک اسٹنٹس خود ہی انجام دیتے ہیں۔ایک فلم ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کو 2 عمارتوں کے درمیان ایک سے دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگانی ہے مگر اس دوران وہ اپنا اسٹنٹ صحیح سے انجام نہ دے سکے اور چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری عمارت کی دیوار سے ٹکرا گئے۔
آمدنی میں ایما نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون نے آمدنی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فوربز میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم لالا لینڈ کی اداکارہ ایما سٹون اس برس کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں۔تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایما سٹون نے اس برس 26 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔ایما سٹون نے اس سال یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے دی ہنگر گیمز کی اداکارہ جینیفر لارنس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو گزشتہ 2 برسوں سے اس معاملے میں سرفہرست تھیں۔لارنس نے اس سال 25 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔ان اداکاراو¿ں کے علاوہ چارلیز تھیرون، ایما واٹسن اور میلیسا مک کارتھی بھی فوربز کی سب سے زیادہ آمدنی والی ٹاپ 10 لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
کرس اور اینا ہوئے جدا
ہالی ووڈ کے ایک اور جوڑے نے شادی کے 8 برس بعد راہیں جدا کرنے کا ارادہ کرلیا۔ اوینجرز ہیرو کرس پریٹ اور اداکارہ اینا فیرس نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ہالی ووڈ کی ایک اور من پسند جوڑی کی طلاق ہوگئی۔ اوینجرز اور جراسک ورلڈ ہیرو کرس پریٹ نے بیگم اینا فیرس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں کی شادی 8 برس پہلے ہوئی تھی۔کرس اور اینا کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں کے مطابق وہ بیٹے کی خاطر ہی کافی عرصے سے رشتہ نبھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اب وہ مزید اس بندھن میں جڑے نہیں رہ سکتے اس لئے باہمی رضامندی کے ساتھ طلاق کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...