اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔
الیکشن کمشن نے عمران کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی
Aug 22, 2017