ٹرمپ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کا آج اعلان کرینگے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن (اے این این) افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کیا ہوگی، اس بارے میں پاکستانی وقت کے مطابق آج منگل کی صبح 6 بجے ٹیلیوژن پر اپنی قوم سے خطاب میں آگاہ کریں گے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا اعلان کریں گے۔ امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعوی ہے کہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کی منظوری کا اعلان کریں گے ۔ نئی پالیسی میں اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ امریکا افغانستان میں مزید فوجی بھیجے گا یا تمام فوج کو نکال کرافغانستان میں صرف نجی کنٹریکٹرز کی مدد لی جائے گی ۔ خطے میں پاکستان کی جیو سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے امریکی حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی اور ٹرمپ نے اس بارے میں بھی نئی وسیع تر پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔ اس وقت افغانستان میں 8 ہزار 400 امریکی اور 5 ہزار نیٹو فوجی تعینات ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے اور زیادہ دبائو پر پاکستان کا تعاون متاثر ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...