راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس عباد الرحمن لودھی نے ایفےڈرین کوٹہ کےس مےں انٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے پاکستان مسلم لےگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی کو جاری کئے گئے نوٹس کے خلاف دائر رٹ( صفحہ10بقیہ41)
پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا پٹےشنر محمدحنیف عباسی کے وکےل تنوےر اقبال خان اےڈووکےٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جس مےں اب صرف ایک گواہ کا بیان رےکارڈ ہونا ہے اس لئے کیس کی ازسرنو تحقیقات انہیں پریشان کرنے کے مترادف ہے فاضل وکیل نے دلائل میں کہا کہ کیس کی انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ان کے موکل محمد حنیف عباسی کی ضمانت ہائیکورٹ نے منظور کی تھی لےکن اس کے باوجود ازسرنو تحقیقات کا کوئی جواز نہیں اور سائل محمد حنیف عباسی اور ان کی فیملی کے بےنک اکاﺅنٹ بھی منجمندکر دیے گئے عدالت عالےہ سے سے استدعا ہے کہ اے اےن اےف کے جاری کردہ نوٹس معطل کر کے بےنک اکاﺅنٹس بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت عالیہ نے رےجنل ڈائریکٹر اے این ایف راولپنڈی ،انچارج تھانہ اے این ایف راولپنڈی اور تین نجی بےنکوں کے مینجرز کو نوٹس جاری کر کے چار ستمبر تک جواب طلب کر لیا اس رٹ کے خلاف اے اےن اےف کی جانب سے پراسےکےوٹر توقےر ستی اےڈووکےٹ عدالت عالےہ مےں پےش ہوئے ۔
ایفی ڈرین کیس
ایفی ڈرین کیس، حنیف عباسی کے وکیل کی نوٹس معطلی، اکاو¿نٹس بحالی کی استدعا
Aug 22, 2017