لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے پانامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر دس ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے ایڈیشنل سیشن جج ظفر سلطان نے ہرجانہ کے دعویٰ پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود گزشتہ روز بھی جواب داخل نہ کرایا گیا میاں شہباز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کرکے قوم کو گمراہ کیا، سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہباز شریف کی کردار کشی کی ہے۔
10 ارب ہرجانے کیلئے شہباز شریف کا نوٹس عدالتی حکم کے باوجود عمران نے جواب جمع نہیں کرایا ‘ 9 ستمبر تک جواب طلب
Aug 22, 2017