وکلاء کی گرفتاری کا کہنا آسان بعد کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے:راناثناء اللہ

لاہور (آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وکلاء کی گرفتاری کا کہنا آسان ہے لیکن اس کے بعد کی صورتحال سے نمٹنا مشکل کیونکہ وکلاء کے گروپ منظم ہوتے ہیں ۔ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور ہائی کورٹ بار کے درمیان تصادم کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ابھی تک وکلاء کی گرفتاری نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود احتجاج شدید نوعیت کا ہے۔ وکلاء کو جیلوں میں ڈالیں گے تو صورتحال مزید گھمبیر ہوگی پچھلے ایک ماہ سے وکلاء کا آپس میں تنازعہ چل رہا تھا۔ اس معاملے اور احتجاج کو پولیس افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے مگروکلاء نے پولیس اور دیگر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا وکلاء کیخلاف ڈنڈے کا استعمال حالات خراب کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور بنچ دونوں کا کام ایک ہی ہے اس لئے دونوں مل بیٹھ کر تمام معاملات افہام وتفہیم سے حل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...