آرمی چیف سے عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات‘ امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکااعتراف کرتے ہوئے اسے قابل قدر قرار دیا اور اس بات کا عہدکیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار نوعیت کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھاجائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...