برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے محکمہ شہری دفاع کے ہیڈکوارٹرمیں نیا آپریشن روم قائم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)محکمہ شہری دفاع کے ہیڈ کوارٹرز میں برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے نیا آپریشن روم قائم کر دیا گیا ہے ۔برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئے آپریشن روم کے قیام کا مقصد کمانڈ اینڈ کنٹرول (صفحہ10بقیہ 6)
کے موجودہ نظام کی استعداد کار کوبڑھانا ،محکمہ شہری دفاع میں حالات سے آگہی کوبہتربنانا،ہنگامی حالات میں وفاقی اورصوبائی سطح پر آفات کا بہتر طریقے سے سدباب اورامدادی سرگرمیوں کو مربوط بناناہے۔برطانوی ہائی کمیشن میں ڈیفنس سیکشن کے پراجیکٹ منیجر لیفٹننٹ کرنل رس ہلز نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمیشن پاکستانی شہریوں کومحفوظ بنانے کیلئے حکام کے ساتھ مل کام کرنے میں پرعزم ہے،ہم نے برطانیہ میں آفات سے نمٹنے کے طریقہ ہائے کار کو یہاں متعارف کرایا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ آفات اورہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات اورتجربات سے استفادہ بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں نئے آپریشن روم کے قیام سے ہمیں خوشی ہوئی ہے اورہم پاکستان میں سلامتی اورتحفظ کے ضمن میں مزید کام کیلئے بھی پرعزم ہیں۔افتتاحی تقریب کے دوران محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر حنیف خٹک نے آفات ،ہنگامی حالات، زلزلہ ، سیلاب اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے میں پاکستان کے سا تھ تعاون پر برٹش ہائی کمیشن بالخصوص ڈیفنس سیکشن کا شکریہ ادا کیا ۔
آپریشن روم

ای پیپر دی نیشن