ٹوکیو( نیٹ نیوز) جاپانی فنکار ہارو کی ناکامورا نے کاغذ کے منفرد کھلونے بنا کر فن سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ہاروکی ناکامورا بچپن سے ہی کاغذ سے نہایت عمدہ فن پارے بناتے چلے آ رہے ہیں جنہیں دیکھنے والوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔ انہوںن ے کاغذ کے کھلونوں کے منفرد ڈیزائن بنائے جس میں مختلف جانور، گڑیا، گاڑی اور دیگر منظر کشی کی چیزیں شامل ہیں۔جن کے بعد انہیں مختلف رنگ دے کر ایسا بنا دیا کہ اس میں حقیقت کا گمان ہونے لگا۔
جاپان: کاغذی کھلونوں کا انوکھا فن
Aug 22, 2017