ایشیا کپ ہاکی،رواےتی حرےف پاکستان انڈےا 15 اکتوبر کو ٹکرائیں گے

Aug 22, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 11 سے 22 اکتوبر تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ایشیا کی آٹھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دینگی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کو اے گروپ میں رکھا گیا ہے دیگر دو ٹیموں میں جاپان اور میزبان بنگلہ دیش شامل ہیں۔ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، چائنہ اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان کے خلاف ہوگا۔ پاکستان ٹیم 15 اکتوبر کو اپنا آخری پول میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

مزیدخبریں