کابل کے سفارتی ایریا میں راکٹ آگرا‘ امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن

Aug 22, 2017

کابل (نیٹ نیوز/اے ایف پی) پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دارالحکومت کے سفارتی ایریا میں راکٹ کے گرنے کی آواز سنی گئی ہے۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان پالیسی کے اعلان سے چند گھنٹے پہلے ہوا ہے۔ اے ایف پی رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔ افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں