سوہاوہ : نامعلوم افراد کا پینے کے صاف پانی کے کنووں پر حملہ

Aug 22, 2017 | 15:54

ویب ڈیسک

 نامعلوم افراد نے پینے کے صاف پانی کے کنووں پر حملہ کر دیا۔ نامعلوم افراد نے صاف پانی کے چار کنووں میں موبائل آئل پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق  نامعلوم افراد نے پینے کے صاف پانی کے کنووں پر حملہ کر دیا۔محلہ جامع مسجد اور گلزار مدینہ مسجد کے کنووں میں آئل پھنکنے کے واقعہ کے بعداہل محلہ پینے کے پانی سے محروم  ہو گئے ۔ دو دن گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سوہاوہ نے مقدمہ درج نہ کیاجبکہ صاف پانی کے کنووں سے سینکڑوں گھروں کے مکین پانی بھرتے تھے۔چاروں کنووں کی مکمل صفائی کے باوجود کنووں سے تیل ختم نہ ہو سکا۔پولیس تھانہ سوہاوہ کواطلاع کے باوجود تاحال کسی نے موقعہ ملاحظہ نہ کیا ۔ اہل علاقہ کا ڈی پی او جہلم نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں