جذبہ ایثار سے سب کو ملکرملک کو خوشحال بنانا ہو گا: سیف اللہ خالد

لاہور( خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار و قربانی کا دوسرا نام ہے ،عید ہمیں قربانیوں کو یاد دلاتی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب اپنے پیاروں کو قربان کر نے کی رسم اور سنت سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ڈالی تھی ان کی سنت کو قیامت تک کے لیے قائم کر دیا گیا اور ہر وہ چیز انسان کو جو خود بہت پیاری لگے اس کو اللہ کے راستے میں قربان کرنے کا نام قربانی ہے۔ عید قربان کے موقع پر یہ عہد کریں کہ اس عید کی حقیقی روح اور تصور کے مطابق اپنے اندر جذبہ ایثار پیدا کرکے پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنائیں ۔ہمیں خوشی کے اس موقع پر بے سہارا اور غریب افراد کو بھلانا نہیں چاہیے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قربانی کا عظیم الشان موقع اللہ تعالی نے عطا کیا تو ہمیں اخلاص سے اللہ سے عہد کرنا چاہئے کہ اے اللہ ہماری نماز قربانی زندگی موت سب کچھ تیرے لیے ہے۔ قربانی کا دوسرا اور بہت بڑا سبق یہ ہے کہ اپنے گردونواح کے وہ لوگ جو حقدار ہیں محتاج ہیں بھوک اور افلاس سے دوچار ہیں ستم رسیدہ ہیں مفلوک الحال ہیں اس موقع پر ان کو ضروریاد رکھا جائے اور قربانی کے گوشت کی شکل میں اور دیگر تعاون کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن