عیدالاضحی مسلم امہ کی ’’اجتماعی خوشیوں‘‘ کامظہرہے : راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عیدالاضحی مسلم امہ کی ’’اجتماعی خوشیوں‘‘ کامظہرہے ملت ابراہیمی ؑسے طاغوتی طاقوں کے سامنے ڈٹ جانے کاد رس ملتا ہے۔سیدناحضرت ابراہیمی ؑکی سیرت ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ طاغوتی،سامراجی اور دین دشمن قوتوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔اسوئہ ابراہیمی ؑسے ہمیںیہ بھی درس ملتاہے کہ ہم اپنی عزیز ترین چیزیںحکم الٰہی پرقربان کرناسکھیںاوراپنی چاہت ومحبت کوتعلیمات ربانی کے تابع کردیں۔اسوئہ ابراہیمی ؑ اور دین ا سلام میں جبرو استحصال اورتشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔امت مسلمہ تمام فتنہ پرور قوتوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر امت کے نام اپنے پیغام میں کیاانہوں نے مزید کہاکہ ملت ابراہیمی ؑمسلمانوںکو خواہشات ترک کرکے’’ ر ضائے الہی‘‘تابع کرنے کادرس دیتی ہے۔ادائیگی سنت ابراہیمی ؑکی مقصدصرف ا اور صرف رضائے الہٰی کاحصول ہونے چائیے۔کیونکہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے،سیرت البنیؐ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ایثارو قربانی کوزندگی کے ہرشعبہ میں اختیار کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن