لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ ہسپتال نے اس مرتبہ اس مہم کا دائرہ کار لاہور سے باہر پاکستان کے دیگر بڑے شہروں خصوصاً کراچی، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان تک بھی پھیلا دیا ہے جہاں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے کیمپس کی صورت میں جو کہ ہر شہر کے ہر علاقے میں موجود ہیں،رضاکار اور ہسپتال کا عملہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ ہسپتال میں خصوصی کال سنٹر قائم کیا گیا ہے جس پر بذریعہ فون 080011555 پر اطلاع دینے پر سٹاف اور رضاکار قربانی کی کھالیں لوگوں کے گھروں سے بھی اکٹھی کریں گے۔