لاہور(خصوصی نامہ نگار )ملک بھر میں یوم امیرشریعت منایا گیامختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ؒبرطانوی سامراج کیخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے،انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سالہا سال جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو آباد کیے رکھا ،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرمائز نہیں کیا ۔آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول تھے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا محمدقاسم سیوطی، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا قاری علیم الدین شاکر ،مولانا خالد عابد اوردیگر مبلغین ختم نبوت نے مختلف مقامات پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی ؒ کے یوم وفات 21اگست کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔