ماسکو (سنہوا) روس کی اسلحہ ساز کمپنی روسو برونکس پورٹ کے سی ای او الیگزینڈر مائی کیو نے بتایا کہ اگلے سال تک وینزویلا میں کلاشنکوف کی طرز پر رائفلیں بنانے کا پلانٹ کام شروع کر دے گا۔ مائی کیو نے 2018ء انٹرنیشنل آرمز فورم کے موقعپر صحافیوں سے گفتگو میں یہ بات کہی ۔۔چیت میں بتایا کہی۔ پلانٹ کی تنصب کا کام تیزی سے جاری ہے تاہم یہ 2019ء تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ وینزویلا کے شہر ماراکے میں فیکٹری لگانے کا کنٹریکٹ 2006 میں عمل میں لایا گیا تاہم 2014 تک یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا اور 2016 سے اس پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ مائی کیو نے مزید بتایا کہ اسی سال وینزولا میں ہیلی کاپٹر سروس سنٹر اور پائلٹ ٹریننگ سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔