کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ تیونیسیا کا دورہ کیا‘ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔ 13 سال کے وقفے کے بعد پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ پاک بحریہ اور تیونس کی بحریہ کے درمیان تعلقات کے احیاء کی راہ یقینا ہموار کرے گا۔بندرگاہ آمد پر پی این ایس اصلت کا پر تپاک خیرمقدم کیا گیا۔لاگُلاٹی بندرگاہ کے منیجر‘ پاکستان کے دفاعی اتاشی اور تیونس میں پاکستانی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری نے جہاز کا استقبال کیا۔تیونس بحریہ کے رابطہ آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔پی این ایس اصلت کا دورہ مختلف پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔ اس تین روزہ دورے کے دوران کموڈور محمد فیصل عباسی کی قیادت میں پاک بحریہ کے وفد نے کمانڈر نیول کوسٹ گارڈ‘ لاگُلاٹی کے لارڈ میئر اور لاگُلاٹی کے بیس کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔
پی این ایس اصلت
پی این ایس اصلت تیونس کی بندرگاہ پہنچ گیا
Aug 22, 2018