شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سینئر فزیشن ڈاکٹر عامرحلیم نے کہا ہے کہ عیدقربان ہمیں قربانی، ایثار اور اللہ کی راہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے ہمیں چاہئے کہ اس موقع پر خصوصاً حقداروں، غرباء اور مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے اور قربانی کے گوشت میں سے ان کا حصہ انہیں دیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی سب کے ساتھ عید کے موقع پر اپنے بچوں کو گوشت کھلا سکیں اور عید کی خوشیاں منائیں، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عامر حلیم نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر جہاں ہم جانور ذبح کر کے سنت ابراہیمیؑ ادا کرتے ہیں وہاں پر یہ تہوار ہمیں ایثار اور مساکین کا احساس کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔