لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں عیدالاضحٰی روایتی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ نمازعید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے۔ بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد 8-30 بجے، جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش میں مفتی رمضان سیالوی 8-00، مسجد وزیر خان میں مولانا عقیل مصطفٰی بخاری 7-00 بجے، جامعہ مسجد منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق 8-00 بجے، جامعہ مسجد دارالسلام باغ جناح میں حافظ عاکف سعید 6-30، قذافی سٹیڈیم میں امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید 6-30، 77 کلب ایبٹ روڈ گراؤنڈ میں مولانا امجد 7-00 بجے، جامعہ اشرفیہ میں قاری ارشد عبید 6-30، بیرون شیرانوالہ باغ میاں اجمل قادری، 7-00 بجے ۔ مینار پاکستان میں علامہ ابتسام الہی ظہیر6:30 میں نماز عیدالاضحٰی پڑھائیں گے۔