پاکستان کے ہر مسئلے کا حل جذبہ قربانی میں موجود ہے:چودھری شبیر

Aug 22, 2018

لاہور(لاہور(خبر نگار)کونسل آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورچودھری شبیر گجرنے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ہر مسئلہ، خطرے اور بحران پر ہم عظیم قربانی کے جذبے سے ہی قابو پا سکتے ہیں اگر ہم بحیثیت قوم ایک دوسرے کیلئے قربانی اور ایثار کو شعار بنائیں تو ہمیں دنیا میں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔عید الاضحی کے اس موقع پر ہمیں ایثار کے جذبے سے کام لیتے ہوئے اپنے ان بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ہے ۔جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ نہ ہو جو قومیں اِن اوصاف کی حامل ہوتی ہیں وہی قومیں باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ خوشحالی کی منازل طے کر پاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اِن مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثار و قربانی، اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری، امن و آشتی اور پیار و محبت کے پرچار اور اِن پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز نہیں بھولنا جن کی عیدیں گذشتہ کئی دہائیوں سے سنگینوں کے سائے تلے گزر رہی ہیں۔

مزیدخبریں