اسلام آباد(آن لائن) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارت کی ایک ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کا سر لانے والے کو 5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل نے نوجوت سنگھ سدھو کے سرکی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کردی
Aug 22, 2018