سب سے پہلے غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف سعودی شہر الاحساء کو حا صل ہے

Aug 22, 2018

مکہ مکرمہ(اے پی پی) غلاف کعبہ کی تبدیلی کی خبروں میں بعض لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ سب سے پہلے سعودی عرب کے کس شہر میں غلاف کعبہ تیار کیا گیا؟ سعودی اخبار کے مطابق سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز سے قبل آٹھ بار غلاف کعبہ سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک کچے گھرمیں تیار کیا جاتا رہا۔ 1343ھ میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل مکہ مکرمہ منتقل ہوا۔ یوں الاحساء کو غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل کرنے والے پہلے سعودی شہر کا اعزاز حاصل ہے۔

مزیدخبریں