نجم سیٹھی کا نا م ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان

Aug 22, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان ہے۔ ان پر پی سی بی اور پی ایس ایل فنڈز میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نجم سیٹھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نجم سیٹھی کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔ تحریک انصاف نے ماضی میں نجم سیٹھی پر پی سی بی اور پی ایس ایل میں کرپشن کئے جانے کے جو الزامات عائد کئے تھے، اب ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں