اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
oاور جب کہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ تکبر والوں سے (جن کے یہ تابع تھے) کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے تو کیا اب تم ہم سے اس آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہوo وہ بڑے لوگ جواب دیں گے ہم تو سبھی اس آگ میں ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرچکا ہےo اور تمام جہنمی مل کر جہنم کے داروغوں سے کہیں گے کہ تم ہی اپنے پروردگار سے دعا کرو وہ کسی دن تو ہمارے عذاب میں کمی کردےo
سورۃالمومن (آیت : 47تا 49)
کتاب ہدایت
Aug 22, 2018