تمام مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

Aug 22, 2018

نیویارک (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔مائیک پومپیو کے مطابق فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں ساتھ ہی اس دن مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کیلئے مثال ہے اس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سے عید مبارک کہتا ہوں۔

مزیدخبریں