پاکستان کو مضبوط، مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں آسٹریلیا پاکستانی عوام کیساتھ کھڑا ہے، ہائی کمشنر

اسلام آباد (این این آئی) آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہاہے کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں آسٹریلیا پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، آسٹریلیوی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی مبارک ہو،آسٹریلیا کے متحرک، کثیر ثقافتی معاشرے میں پاکستانی نژاد ودیگر مسلمانوں کے کردار کو خاص طور پر سراہتی ہوں ۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اس میں 12,000 سے زائد پاکستانی طلباء بھی شامل ہیں جو ہر سال آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کیلئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان ایک طویل عرصے سے دوست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن