عید پر امراض معدہ میں مبتلا افراد کھانے میں احتیاط کریں،طبی ماہرین

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) طبی ماہرین نے عیدالاضحی کے موقع پرمعدے کے امراض میں مبتلا افراد کو کھانا کھانے میں انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے،کوشش کی جائے کہ گوشت 3 ہفتوں سے زیادہ فریز نہ ہو اور اس میں مصالحوں کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جائے۔ماہرین نے کہا ہے کہ معدے کے امراض ،شوگر ، بلڈ پریشراور یورک ایسڈ کی زیادتی کے مریض عیدقربان کے موقع پر ہونے والی قربانی کے گوشت اور کلیجی کھانے میں محتاط رہیں۔

ای پیپر دی نیشن