شکریال، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے لٹ گئے، مزاہمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ ، زخمی بھی کر دیا

راولپنڈی۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آباد کو سلطان اور بخش نے بتایا کہ شکریال میں ہم بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلے تو تین ڈاکوئوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر روک لیا ڈاکوئوں نے ہم سے نقدی چھین لی اور مذاحمات پر فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کرکے فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کوسینئر صحافی احسان بخاری نے بتایا کہ میں قربانی کا بکرا لے کر ٹیپو روڈ کی جانب گھر کی طرف جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو جن کے ساتھ رکشے والا بھی تھا میرے پاس رکے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے بکرا،30 ہزار روپے کی نقدی چھین لی میری پر ڈاکوئوں نے پستول سے فائرنگ کردی لیکن میں بال بال بچا ڈاکو بکرے اور نقدی سمیت فرار ہوگئے تھانہ کورال کو کاشف غفار نے بتایا کہ غوری ٹائون میں چار موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن