راولپنڈی (نیوزرپورٹر)حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر حاضر سروس و ریٹائرڈ سرکاری ملازمین و پنشنروں کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے واضح احکامات کے باوجود میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی نہ ہونے سے ہزاروں خاندانوں کی عید پھیکی پڑ گئی میونسپل پنشنرز ایکشن کمیٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے عید کے فوری بعد احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔