اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ہے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں آر ٹی ایس کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے عید کے بعد غور کیا جائے گا آئندہ تین ماہ میں محکمہ اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی انہوں نے یہ بات ایک ٹویٹ پیغام اور برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ' آرٹی ایس کے کام بند کرنے کے بارے میں سینیٹ کی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ کابینہ ڈویژن سے ماہرین کی رائے مانگی گئی تھی، تاہم اس معاملے پر فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کی سنسرشپ ختم کر دی گئی‘ فواد چودھری
Aug 22, 2018