کوئٹہ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ژوب سے داؤد مندوخیل،اختر شاہ کاکڑ، صادق بنگش، عبداللہ کاکڑ،علی مندوخیل، عبدالروف خانی، نصیب اللہ حریفال، شیر محمد عرف عبدالجلیل، حاجی گل، حافظ رحمت اللہ شیرانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ڈسپلن اور آئین کے مطابق الیکشن 2018ء میں پارٹی امیدوارکے مخالف دوسرے امیدوار حمایت اور پارٹی نام کو غلط استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے انکی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ اسکے علاوہ اسحاق ،اعظم سمالانی کوبھی شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے اوران سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیاہے۔