سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 10وزرائ،3مشیروںاور ایک معاون خاص کا اضافہ کیا جائے گا

کراچی( وقا ئع نگار)نومنتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیاجس کے مطابق 10وزیر،3مشیراور ایک معاون خاص کا اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ٹیم میں ا ضافہ27اگست کو کیا جائے گا۔وزراء میں رانا ہمیر سنگھ، شاہ حسین شاہ شیرازی، نادر علی مگسی،مکیش کمار چاولہ ،ملک اسد سکند ر ،ناصر حسین شاہ،پروین قائم خانی ،ممتاز جاکھرانی کا نام جبکہ مشیروں میں ضیاالحسن کا نام شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن