اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مزاحمت کرتے رہیں گے۔ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر پیغام پر کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں کو چیلنج کیا۔ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کا درد میرا درد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شدت پسندی کو ختم کرنا ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے عزائم کے اعادہ کے ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ پاکستان عوام اور اس کے اداروں نے مل کر دہشتگردوں کو شکست دی۔
دہشت گردی کیخلاف مزاحمت کرتے رہیں گے: زرداری
Aug 22, 2018