میڈیا سے متعلق بڑی ذمہ داری ٹرمپ پر بھی عائد ہوتی ہے: رعد الحسین

Aug 22, 2018

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران اعلیٰ ترین عہدیدار زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ میڈیا کو کس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بہت بڑی ذمہ داری خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا امریکہ اور دیگر ممالک میں صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ حالات پر صدر ٹرمپ کے بیانات کے ’ناک آؤٹ‘ اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں