بھارت: پیسے کے لین دین پر ماں بیٹا قتل، ملزم گرفتار

Aug 22, 2018

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں پیسے کے لین دین میں ماں بیٹا قتل کر دیئے گئے۔ نئی دہلی کے اپارٹمنٹ میں ماں بیٹے کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا ۔ خاتون کوتیزدھار دار آلے سے قتل کرکے نعش بستر میں چھپادی گئی جبکہ بیٹے کی نعش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔قاتل فلیٹ میں تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دوہرے قتل کے ملزمان روی ملہوترا کے دوست ہیں۔ ان میں سے ایک نے ان کی ماں سے کچھ رقم ادھار لی تھی۔ پیسے کے لین دین کے تنازع کے بعد ہی یہ واردات انجام دی گئی۔ پولیس نے عمارت میں لگے سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر روی کے دوستوں کا سراغ لگایا اور اس کے دوست کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ہے ملزم نے ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مزیدخبریں