مسجد الحرام کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے جدید ایئرکنڈیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے

مکہ مکرمہ (اے پی پی) حج اور عمرہ کے سیزن میںلاکھوں حجاج کرام کے لئے مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے جدید ایئرکنڈیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق بیت اللہ کے زائرین اور اور حجاج کرام کے آرام وراحت کی حکومتی مساعی میں مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنا اوراللہ کے مہمانوں کو سخت گرمی سے بچانا بھی شامل ہے۔اس کیلئے ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن استعمال کیے جاتے ہیں۔ مسجد حرام میں نصب ایئرکنڈیشنز کو دو الگ الگ پاور سٹیشنوں سے جوڑا گیا ہے۔اس کا شمار دنیا کے دوسرے بڑے ایئرکنڈیشن میں ہوتا ہے۔ مسجد حرام کا پہلا بڑا ایئرکنڈیشن حرم مکی سے 900 میٹر کی مسافت پر نصب ہے اسے ’الشامیہ‘ سٹیشن‘ بھی کہا جاتا ہے جو مسجد میں لگے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن کو بجلی مہیا کرتا ہے۔ دوسرا پاورسٹیشن 500 میٹر کی مسافت پر ہے جو 39 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن چلاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...