بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اعلان کیا ہے کہ چین افریقہ تعاون فورم دو ہزار اٹھارہ تین سے چار ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ فورم کا موضوع ہوگا تعاون ، مشترکہ کامیابی، چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش۔چینی صدر شی جن پنگ سمٹ کی صدارت کریںگے اورمتعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔اس سمٹ میں متعلقہ افریقہ ممالک کے رہنما افریقی امور سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے۔