مکہ مکرمہ (اے پی پی) فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے الحاج آدم اپنے ملک سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے اور واحد مسلمان ہیں۔ انکا تعلق ’’ساو تومو اینڈ پرنسپی‘‘ نامی 2جزیروں سے ہے جہاں مسلمانوںکی تعداد 200ہے۔ ڈیموکریٹک ساوتومو اینڈ پرنسپی، بحیر اٹلانٹک میں واقع دو جزیرے ہیں۔ الحاج آدم اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے 13گھنٹے فضائی سفر کیا اور مملکت پہنچے۔ وہ اپنے ملک سے لزبن اور وہاں سے استنبول تک کا سفر کیا۔ بعدازاں استنبول سے مملکت پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ملک سے روانہ ہوتے ہوئے اپنے مسلمان ساتھیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دین کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کرکے آیا ہوں۔ ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں ان کے لئے آئندہ سال حج کی توفیق عطا کرنے کی دعا کرونگاواضح رہے کہ الحاج آدم ،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان برائے حج پروگرام کے تحت آئے ہیں۔
بحیر اٹلانٹک سے آنیولا واحد حاجی
Aug 22, 2018