پسرور: نالہ ڈیک میں شدید طغیانی، 10دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

Aug 22, 2018

پسرور (نامہ نگار) نالہ ڈیک میں شدید طغیانی کی وجہ سے تحصیل پسرور کے گائوں پنج گرائیں باجوہ کا عارضی پل پانی میں بہہ گیا جبکہ یونین کونسل تخت پور اور ڈھوڈا کے دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ موضع دھاریوال سے تخت پور تک پُلیاں پانی میں بہ گئیں جس کی وجہ سے 10دیہات کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہوگیا ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے تاحال ان دیہات میں کسی قسم کی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کیں اور نہ ہی راستے بحال کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی سیالکوٹ اپنے آرام دہ دفتر سے باہر نکل کردیکھیں کہ لوگ ڈوب رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیالکوٹ انتظامیہ خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئیگزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو فون کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع نہ کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی سیالکوٹ اپنے آرام دہ دفتر سے باہر نکل کردیکھیں کہ لوگ ڈوب رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیالکوٹ انتظامیہ خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئی تو وہ عوام کے ساتھ مل کر پسرور کچہری بلاک کردیں گے۔ رانا محمد افضل نے مطالبہ کیا کہ تحصیل پسرور کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں ہنگامی طور پرفلڈ ریلیف کیمپس قائم اور راستے بحال کئے اور جن لوگوں کی دھان کی فصل تباہ ہوئی ہے انہیں معاوضہ دیا جائے ۔

مزیدخبریں