روم(این این آئی)اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونٹے نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔