بغداد(این این آئی)عراق میں شہری دفاع کے حکام نے کہاہے کہ صلاح الدین گورنری میں ایک اسلحہ گودام میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں عراقی حزب اللہ ملیشیا کے 21 جنگجو ہلاک اور 31زخمی ہوگئے ۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی انٹیلی جنس حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ دھماکے ڈرون طیاروں کی بمباری سے ہوئے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔