لاہور (کامرس رپورٹر) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 29 اگست کو شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی بڑھتی قیمت، فائن آٹے کی قیمت، شاپر اور بجلی کے بل سمیت دیگر اخراجات میں اضافے کے بعد 6 روپے کی روٹی فروخت کرنا مشکل ہوا گیا ہے۔ حکومت کے 2013 میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے کی روٹی فروخت کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے 29 اگست سے قبل روٹی کا ریٹ 10 روپے مقرر نہ کیا تو پورے پنجاب سمیت وفاقی دارالحکومت میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔